Thursday, 6 May 2021

مکافات_عمل

مکافات عمل
ہاں
کہاں ہم کو
معلوم تھا
ایک دن
اس قدر
منہ کی کھائیں گے ہم
اور غلاظت کی دلدل میں دھنس جائیں گے
ہاں
کہاں ہم کو معلوم تھا
وائرس
ہم پہ ہوگا مسلط کبھی
اور خدائی ہماری رہے گی دھری
ہاتھ دھو ،دھو کے چمڑے ادھڑ جائیں گے
صاف ہوں گے نہیں
دست _ عیسی بھی
اب تو میسر نہیں
رات گزرے گی اپنی
ٹہلتے ہوئے
بڑبڑاتے ہوئے
موت سے خوف کھاتے ہوئے
شبنم فردوس

Labels: , , , , ,

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home