Nazm(Kavita)_Bawli_Poet_Shabnam Firdaus
سنو!!! باؤلی تم حقیقت سے کب تک چراؤ گی نظریں اندھیرے میں کب تک یوں بیٹھی رہوگی بھلا کب تلک خواب کی لاشیں پلکوں پہ ڈھوتی رہوگی ؟ ندی آنکھ کی ہو چکی خشک بالکل اذیت انہیں اور کیوں دے رہی ہو ؟ کبھی وقت ٹھہرا کسی کی بھی خاطر ؟ تو کس معجزے کی ہو اب منتظر تم ؟ اٹھو باؤلی اپنے خوابوں کو نوچو زمیں کھود دفنا دو انکو اجالے سے آنکھوں کو خیرہ کرو تم نئے خواب...