Posts

Showing posts with the label dhansna

مکافات_عمل

Image
مکافات عمل ہاں کہاں ہم کو معلوم تھا ایک دن اس قدر منہ کی کھائیں گے ہم اور غلاظت کی دلدل میں دھنس جائیں گے ہاں کہاں ہم کو معلوم تھا وائرس ہم پہ ہوگا مسلط کبھی اور خدائی ہماری رہے گی دھری ہاتھ دھو ،دھو کے چمڑے ادھڑ جائیں گے صاف ہوں گے نہیں دست _ عیسی بھی اب تو میسر نہیں رات گزرے گی اپنی ٹہلتے ہوئے بڑبڑاتے ہوئے موت سے خوف کھاتے ہوئے شبنم فردوس