Posts

Showing posts with the label dard bhari shayari

Zamana Aaya Hai Behijabi ka ( Bang_e_Dara) /Poet _ Allama Iqbal

Image
مارچ 1907ء ( بانگِ درا ) زمانہ آيا ہے بے حجابي کا ، عام ديدار يار ہو گا سکوت تھا پردہ دار جس کا ، وہ راز اب آشکار ہوگا گزر گيا اب وہ دور ساقي کہ چھپ کے پيتے تھے پينے والے بنے گا سارا جہان مے خانہ ، ہر کوئي بادہ خوار ہو گا کبھي جو آوارہ جنوں تھے ، وہ بستيوں ميں پھر آ بسيں گے برہنہ پائي وہي رہے گي مگر نيا خارزار ہو گا سنا ديا گوش منتظر کو حجاز کي خامشي نے آخر جو عہد صحرائيوں سے باندھا گيا تھا ، پھر استوار ہو گا نکل کے صحرا سے جس نے روما کي سلطنت کو الٹ ديا تھا سنا ہے يہ قدسيوں سے ميں نے ، وہ شير پھر ہوشيار ہو گا کيا مرا تذکرہ جوساقي نے بادہ خواروں کي انجمن ميں تو پير ميخانہ سن کے کہنے لگا کہ منہ پھٹ ہے ، خوار ہو گا ديار مغرب کے رہنے والو! خدا کي بستي دکاں نہيں ہے کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو ، وہ اب زر کم عيار ہو گا تمھاري تہذيب اپنے خنجر سے آپ ہي خود کشي کرے گي جوشاخ نازک پہ آشيانہ بنے گا ، ناپائدار ہو گا سفينہ برگ گل بنا لے گا قافلہ مور ناتواں کا ہزار موجوں کي ہو کشاکش مگر يہ دريا سے پار ہو گا چمن ميں لالہ دکھاتا پھرتا ہے داغ اپنا کلي کلي کو يہ جانتا ہے کہ اس دکھاوے سے دل جلوں ميں شمار ہو گ...

Poet_kaifi Azmi Ghazal _Shor yunhi na parindon ne machaya hoga

Image
shor yūñhī na parindoñ ne machāyā hogā koī jañgal kī taraf shahr se aayā hogā peḌ ke kāTne vāloñ ko ye mālūm to thā jism jal jā.eñge jab sar pe na saaya hogā bānī-e-jashn-e-bahārāñ ne ye sochā bhī nahīñ kis ne kāñToñ ko lahū apnā pilāyā hogā bijlī ke taar pe baiThā huā hañstā panchhī sochtā hai ki vo jañgal to parāyā hogā apne jañgal se jo ghabrā ke uḌe the pyāse har sarāb un ko samundar nazar aayā hogā Kaifi  Azmi  شور یوں ہی نہ پرندوں نے مچایا ہوگا کوئی جنگل کی طرف شہر سے آیا ہوگا پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھا جسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا بانیٔ جشن بہاراں نے یہ سوچا بھی نہیں کس نے کانٹوں کو لہو اپنا پلایا ہوگا بجلی کے تار پہ بیٹھا ہوا ہنستا پنچھی سوچتا ہے کہ وہ جنگل تو پرایا ہوگا اپنے جنگل سے جو گھبرا کے اڑے تھے پیاسے ہر سراب ان کو سمندر نظر آیا ہوگا کیفی اعظمی