Posts

Showing posts with the label maan poetry

Nazm_Maan Ager Tum Na Hoti_Poet _Shabnam Firdaus

ماں اگر تم نہ ہوتی  ماں  اگر تم نہ ہوتی  جیون سارتھک نہ ہوتا  جیون کی  اس گاتھا میں ایک قدم آگے نہ بڑھتی  دکھ نے جب جب  گھیرا مجھکو سینے سے لپٹا کر تم  مجھکو ہمت دیتی تھی  چپکے ، چپکے روتی تھی  تم نے ہی تو  سیکھایا تھا  دکھ کو پشت پہ لادے کیسے  آگے بڑھتے رہنا ہے  ٹیڑھے ،میڑھے رستے پر  بے خوف و خطر   کیسے چلنا ہے   تم ہی تو یہ کہتی تھی  جیون کے اس رستے میں  ایسی بھی کچھ  جا ملے گی  دور تلک پانی نہ ہوگا  پیاس سے لب یہ سوکھیں گے لیکن تم گھبرانا مت  ایڑی کے گھس گھس جانے سے  ہمت ہار نہ جانا تم  ایڑی کے گھسنے سے یی  منزل تم پاؤ گی، گڑیا ماں اگر تم  نہ ہوتی تو  جیون کی نیا کو  کھیتے  بیچ بھنور میں  ذوب ہی جاتی  تم نے ہی تو سکھلایا تھا  ناؤ کو کھینے ، مجدھاروں سے  بچ کے نکلنے کا فن مجھ کو ماں اگر تم نہ ہوتی تو  جیون کے اس  رنگ منچ پہ   ہرگز ٹک نہ پاتی میں  تم سے ہی تو  گیان ملا ہے  ...