Posts

Showing posts with the label aankh

Ghazal _ zindagani javedani bhi nahi by Amjad Islam Amjad

Image
زندگانی جاودانی بھی نہیں لیکن اس کا کوئی ثانی بھی نہیں ہے سوا نیزے پہ سورج کا علم تیرے غم کی سائبانی بھی نہیں منزلیں ہی منزلیں ہیں ہر طرف راستے کی اک نشانی بھی نہیں آئنے کی آنکھ میں اب کے برس کوئی عکس مہربانی بھی نہیں آنکھ بھی اپنی سراب آلود ہے اور اس دریا میں پانی بھی نہیں جز تحیر گرد باد زیست میں کوئی منظر غیر فانی بھی نہیں درد کو دل کش بنائیں کس طرح داستان غم کہانی بھی نہیں یوں لٹا ہے گلشن وہم و گماں کوئی خار بد گمانی بھی نہیں امجد اسلام امجد  ज़िंदगानी जावेदानी भी नहीं लेकिन इस का कोई सानी भी नहीं है सवा-नेज़े पे सूरज का अलम तेरे ग़म की साएबानी भी नहीं मंज़िलें ही मंज़िलें हैं हर तरफ़ रास्ते की इक निशानी भी नहीं आइने की आँख में अब के बरस कोई अक्स-ए-मेहरबानी भी नहीं आँख भी अपनी सराब-आलूद है और इस दरिया में पानी भी नहीं जुज़ तहय्युर गर्द-बाद-ए-ज़ीस्त में कोई मंज़र ग़ैर-फ़ानी भी नहीं अमजद इस्लाम अमजद  दर्द को दिलकश बनाएँ किस तरह दास्तान-ए-ग़म कहानी भी नहीं यूँ लुटा है गुलशन-ए-वहम-ओ-गुमाँ कोई ख़ार-ए-बद-गुमानी भी नहीं अमजद इस्लाम अमजद

Ghazal _ Tere nazdeek aa ker sochta hun By Rasa Chughtai

Image
ترے نزدیک آ کر سوچتا ہوں میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو میں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں خدا جانے مری گٹھری میں کیا ہے نہ جانے کیوں اٹھائے پھر رہا ہوں یہ کوئی اور ہے اے عکس دریا میں اپنے عکس کو پہچانتا ہوں نہ آدم ہے نہ آدم زاد کوئی کن آوازوں سے سر ٹکرا رہا ہوں مجھے اس بھیڑ میں لگتا ہے ایسا کہ میں خود سے بچھڑ کے رہ گیا ہوں جسے سمجھا نہیں شاید کسی نے میں اپنے عہد کا وہ سانحہ ہوں نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں جہاں موج حوادث چاہے لے جائے خدا ہوں میں نہ کوئی ناخدا ہوں جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحب میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں نہیں کچھ دوش اس میں آسماں کا میں خود ہی اپنی نظروں سے گرا ہوں طرارے بھر رہا ہے وقت یا رب کہ میں ہی چلتے چلتے رک گیا ہوں وہ پہروں آئینہ کیوں دیکھتا ہے مگر یہ بات میں کیوں سوچتا ہوں اگر یہ محفل بنت عنب ہے تو میں ایسا کہاں کا پارسا ہوں غم اندیشہ ہائے زندگی کیا تپش سے آگہی کی جل رہا ہوں ابھی یہ بھی کہاں جانا کہ مرزاؔ میں کیا ہوں کون ہوں کیا کر رہا ہوں  رسا چغتائی तिरे नज़दीक आ कर सोचत...

Nazm : Chalo Chhodo by Mohsin Naqvi

Image
 چلو چھوڑو  چلو چھوڑو محبت جھوٹ ہے عہد وفا اک شغل ہے بے کار لوگوں کا طلب سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے خلش دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہے خمار وصل تپتی دھوپ کے سینے پہ اڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش! غبار‌ ہجر صحرا میں سرابوں سے اٹے موسم کا خمیازہ چلو چھوڑو کہ اب تک میں اندھیروں کی دھمک میں سانس کی ضربوں پہ چاہت کی بنا رکھ کر سفر کرتا رہا ہوں گا مجھے احساس ہی کب تھا کہ تم بھی موسموں کے ساتھ اپنے پیرہن کے رنگ بدلو گی چلو چھوڑو وہ سارے خواب کچی بھربھری مٹی کے بے قیمت گھروندے تھے وہ سارے ذائقے میری زباں پر زخم بن کر جم گئے ہوں گے تمہاری انگلیوں کی نرم پوریں پتھروں پر نام لکھتی تھیں مرا لیکن تمہاری انگلیاں تو عادتاً یہ جرم کرتی تھیں چلو چھوڑو سفر میں اجنبی لوگوں سے ایسے حادثے سرزد ہوا کرتے ہیں صدیوں سے چلو چھوڑو مرا ہونا نہ ہونا اک برابر ہے تم اپنے خال و خد کو آئینے میں پھر نکھرنے دو تم اپنی آنکھ کی بستی میں پھر سے اک نیا موسم اترنے دو مرے خوابوں کو مرنے دو نئی تصویر دیکھو پھر نیا مکتوب لکھو پھر نئے موسم نئے لفظوں سے اپنا سلسلہ جوڑو مرے ماضی ...

Ghazal: Seene me jalan aankhon mein tufan sa kyu hai by Shahryar

Image
Courtesy:- https://youtu.be/NJDr_cyxE30   Film : Gaman سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقو تا حد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی وہ زود پشیمان پشیمان سا کیوں ہے کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میں آئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے شہریار सीने में जलन आँखों में तूफ़ान सा क्यूँ है इस शहर में हर शख़्स परेशान सा क्यूँ है दिल है तो धड़कने का बहाना कोई ढूँडे पत्थर की तरह बे-हिस ओ बे-जान सा क्यूँ है तन्हाई की ये कौन सी मंज़िल है रफ़ीक़ो ता-हद्द-ए-नज़र एक बयाबान सा क्यूँ है हम ने तो कोई बात निकाली नहीं ग़म की वो ज़ूद-पशेमान पशेमान सा क्यूँ है क्या कोई नई बात नज़र आती है हम में आईना हमें देख के हैरान सा क्यूँ है शहरयार Siine men jalan ankhon men tufan sa kyun hai Is shahr men har shaḳhs pareshan sa kyun hai Dil hai to dhadakne ka bahana koi dhunde  Patthar ki tarah be-his o be-jan sa k...

Ghazal: sitaron se ulajhta ja raha hun by Firaq Gorakhpuri

Image
ستاروں سے الجھتا جا رہا ہوں شب فرقت بہت گھبرا رہا ہوں ترے غم کو بھی کچھ بہلا رہا ہوں جہاں کو بھی سمجھتا جا رہا ہوں یقیں یہ ہے حقیقت کھل رہی ہے گماں یہ ہے کہ دھوکے کھا رہا ہوں اگر ممکن ہو لے لے اپنی آہٹ خبر دو حسن کو میں آ رہا ہوں حدیں حسن و محبت کی ملا کر قیامت پر قیامت ڈھا رہا ہوں خبر ہے تجھ کو اے ضبط محبت ترے ہاتھوں میں لٹتا جا رہا ہوں اثر بھی لے رہا ہوں تیری چپ کا تجھے قائل بھی کرتا جا رہا ہوں بھرم تیرے ستم کا کھل چکا ہے میں تجھ سے آج کیوں شرما رہا ہوں انہیں میں راز ہیں گلباریوں کے میں جو چنگاریاں برسا رہا ہوں جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھے وہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں ترے پہلو میں کیوں ہوتا ہے محسوس کہ تجھ سے دور ہوتا جا رہا ہوں حد‌‌ جور‌ و کرم سے بڑھ چلا حسن نگاہ یار کو یاد آ رہا ہوں جو الجھی تھی کبھی آدم کے ہاتھوں وہ گتھی آج تک سلجھا رہا ہوں محبت اب محبت ہو چلی ہے تجھے کچھ بھولتا سا جا رہا ہوں اجل بھی جن کو سن کر جھومتی ہے وہ نغمے زندگی کے گا رہا ہوں یہ سناٹا ہے میرے پاؤں کی چاپ فراقؔ اپنی کچھ آہٹ پا رہا ہوں فراق گورکھپوری सितारों से उलझता जा रहा हूँ शब-ए-फ़ुर्क़त बह...

Aadarsh Dubey: Hum kahin bhi hon magar

Image
ہم کہیں بھی ہوں مگر یہ چھٹیاں رہ جائیں گی پھول سب لے جائیں گے پر پتیاں رہ جائیں گی کام کرنا ہو جو کر لو آج کی تاریخ میں آنکھ نم ہو جائے گی پھر سسکیاں رہ جائیں گی اس نئے قانون کا منظر یہی دکھتا ہے اب پاؤں کٹ جائیں گے لیکن بیڑیاں رہ جائیں گی صرف لفظوں کو نہیں انداز بھی اچھا رکھو اس جگت میں صرف میٹھی بولیاں رہ جائیں گی کیوں بناتے ہو سیاست کو تم اپنا ہم سفر سب چلے جائیں گے لیکن کرسیاں رہ جائیں گی تم کو بھی آدرش پر آدرشؔ چلنا ہے یہاں ورنہ اس دلدل میں دھنستیں پیڑھیاں رہ جائیں گی آدرش دبے हम कहीं भी हों मगर ये छुट्टियाँ रह जाएँगी फूल सब ले जाएँगे पर पत्तियाँ रह जाएँगी काम करना हो जो कर लो आज की तारीख़ में आँख नम हो जाएगी फिर सिसकियाँ रह जाएँगी इस नए क़ानून का मंज़र यही दिखता है अब पाँव कट जाएँगे लेकिन बेड़ियाँ रह जाएँगी सिर्फ़ लफ़्ज़ों को नहीं अंदाज़ भी अच्छा रखो इस जगत में सिर्फ़ मीठी बोलियाँ रह जाएँगी क्यों बनाते हो सियासत को तुम अपना हम-सफ़र सब चले जाएँगे लेकिन कुर्सियाँ रह जाएँगी तुम को भी आदर्श पर 'आदर्श' चलना है यहाँ वर्ना इस दलदल में धँसतीं पीढ़ियाँ रह जाएँगी आदर्श ...

Kafeel Aazar Amrohvi/ Ghazal: Jaate Jaate Ye Nishani Degaya

Image
Image courtesy - Antti Karppinen on Pinterest  جاتے جاتے یہ نشانی دے گیا وہ مری آنکھوں میں پانی دے گیا جاگتے لمحوں کی چادر اوڑھ کر کوئی خوابوں کو جوانی دے گیا میرے ہاتھوں سے کھلونے چھین کر مجھ کو زخموں کی کہانی دے گیا حل نہ تھا مشکل کا کوئی اس کے پاس صرف وعدے آسمانی دے گیا خود سے شرمندہ مجھے ہونا پڑا آئنہ جب میرا ثانی دے گیا مجھ کو آذرؔ اک فریب آرزو خوبصورت زندگانی دے گیا  کفیل آزر امروہی जाते जाते ये निशानी दे गया वो मिरी आँखों में पानी दे गया जागते लम्हों की चादर ओढ़ कर कोई ख़्वाबों को जवानी दे गया मेरे हाथों से खिलौने छीन कर मुझ को ज़ख़्मों की कहानी दे गया हल न था मुश्किल का कोई उस के पास सिर्फ़ वा'दे आसमानी दे गया ख़ुद से शर्मिंदा मुझे होना पड़ा आइना जब मेरा सानी दे गया मुझ को 'आज़र' इक फ़रेब-ए-आरज़ू ख़ूबसूरत ज़िंदगानी दे गया कफ़ील‌ आज़र‌ अमरोही jaate jaate ye nishānī de gayā vo mirī āñkhoñ meñ paanī de gayā jāgte lamhoñ kī chādar oḌh kar koī ḳhvāboñ ko javānī de gayā mere hāthoñ se khilaune chhīn kar mujh ko zaḳhmoñ kī kahānī de gayā hal na thā mushkil kā ...

Ghazal _Aankh Me Qaid Hai , Poet_Shabnam Firdaus

Image
آنکھ میں قید ہے روشنی کی طرح  جس کو دیکھا سدا خواب ہی کی طرح  اس کو دیکھوں تو قوس قزح کھل اٹھے  گفتگو جس کی ہے شاعری کی طرح  میرے مالک مجھے وہ ہنر بخش دے  زندگی ہو مری بندگی کی طرح  وہ فرشتہ صفت ،رب کی ہے اک عطا  جس نے چاہا مجھے عاشقی کی طرح  آنکھ میں ہے حیا، میں کہ فردوس ہوں  موت بھی آئے گی زندگی کی طرح  شبنم فرددس आंख में क़ैद है रोशनी की तरह जिस को देखा सदा ख़्वाब ही की तरह उसको देखूं तो क़ौस-ए-क़ज़ा खिल‌ उठे गुफ़्तगू जिसकी है शायरी की तरह मेरे मालिक मुझे वह हुनर बख़्श दे ज़िंदगी हो मेरी बंदगी की तरह वह फ़रिशता सिफ़त ,रब की है एक अता जिस ने चाहा मुझे आशक़ी की तरह आंख में है हया , मैं कि फ़िरदौस हूं मौत भी आएगी ज़िंदगी की तरह शबनम फ़िरदौस

Nazm___Lahar_Poet_Shabnam Firdaus

Image
لہر یہ کل ہی کی تو بات تھی  اسی جگہہ اسی گھڑی پون کے مست جھونکے سی  فضا میں عطر گھولتی  وہ ہنستی کھلکھلاتی لڑکی آنکھ جسکی کانچ سی  کہ جیسے ریڈیم ہو کوئی  پانیوں پہ چلتے ہوئے لڑکھڑا کے گر پڑی مگر پلک جھپکتے ہی وہ اٹھ کے یوں کھڑی ہوئی  کہ جیسے کہہ رہی ہو وہ  نہیں ہے دم کسی میں بھی اسے کوئی گرا سکے  کہ اس طرح ہرا سکے  تو آج کیا ہوا اسے  گری تو پھر  اٹھی نہیں سنبھالا خود کو کیوں نہیں  یوں لہر سنگ مچل پڑی ؟ فردوس लहर ये‌ कल ही की तो‌ बात थी इसी जगह इसी घड़ी पवन के मस्त झोंके सी फिज़ा में इत्र घोलती वह हंसती खिलखिलाती लड़की आंखें जिसकी कांच सी कि जैसे रेडियम हो कोई पानियों पे चलते हुए लड़खड़ा के गिर पड़ी मगर पलक झपकते ही वह उठ के यूं खड़ी हुई कि जैसे कह‌ रही हो वह नहीं है दम किसी में भी उसे कोई गिरा सके कि इस तरह हरा सके तो आज क्या हुआ उसे गिरी तो फिर  उठी नहीं संभाला खु़द को क्यों नहीं यू लहर स़ग क्यों चल पड़ी? शबनम‌ फि़रदौस