Posts

Showing posts with the label urdu shairy

Nazm_Hasil_E_Zindagi_Poet_Shabnam Firdaus

Image
حاصلِ زندگی وہ جب ناراض ہوتا ہے  میں اکثر اس سے کہتی ہوں  ہزاروں عیب ہیں مجھ میں  تو رشتہ توڑ لو نہ تم  مجھے پھر چھوڑ دو ناں تم  وہ کچھ لمحے تو بالکل چپ ہو جاتا ہے  امڈتے اشکوں کو اپنے  چھپا کر پلکوں کے پیچھے دبا کر درد سینے میں  بڑے ہی پیار سے بے ربط لہجے میں مرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر تھپکتا ہے  وہ کہتا ہے  دوبارہ ہجر کی باتیں نہ کرنا تم  مرا دل ایسی باتوں سے دھڑکنا بھول جاتا ہے  مری سانسیں اٹکتی ہیں زمیں رکتی ہوئی معلوم ہوتی ہے  مری جاں سوچ کر دیکھو  کبھی ایسا جو ہو جائے  زمیں چلنے سے رک جائے  تباہ ہو جائے گی دنیا  نہ دن سے رات ہو گی اور نہ کوئی رُت ہی بدلے گی  جدھر نظریں اٹھیں گی پھر  بیاباں دشت ہی ہو گا  مری جاں یاد رکھنا تم  میں زندہ ہوں فقط جو ساتھ ہے تیرا  رہیں سانسیں مری چلتی  ضروری پیار ہے تیرا  میں یہ بھی جانتا ہوں جاں ذرا ہوں تیز غصے کا  مگر تم ہو جنوں میرا  یہ ہے معلوم تم کو بھی  ہو حاصل زندگی کا تم  چلو مانا کہ تم کو...

Nazm_Mujhe Khoj Hai Aesi Duniya Ki_Poet_Shabnam Firdaus

Image
مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی  دل اوب چکا اس دنیا سے مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی  جہاں دھرتی امبر ملتے ہوں   تارے زمیں پر اگتے ہوں اور چاند پہ کوئی داغ نہ ہو مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی جہاں اونچ_نیچ کا بھید نہ ہو ذات_پات کی قید نہ ہو دھرم کی دیوار نہ ہو پارٹی ، پالیٹکس، پاور کا کوئی کرنے والا وار نہ ہو جہاں بانٹ کے کھانے کی عادت ہو  بھوک سے کوئی تڑپے نہ  کوئی بچہ دودھ کو بلکے نہ مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی جہاں مانگ کسی کی اجڑے نہ دنیا کسی کی بکھرے نہ جہاں سارے چہرے ہنستے ہوں  مل جل کے سارے رہتے ہوں خوف کے سائے منڈلائیں نہ  بس پیار کی گنگا بہتی ہو  مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی شبنم فردوس "मुझे खोज है "ऐसी दुनिया की दिल ऊब चुका इस दुनिया से मुझे खोज है ऐसी दुनिया की   जहां धरती अंबर मिलते हों तारे ज़मीं पर उगते हों और चांद पे कोई दाग़ न हो मुझे खोज है ऐसी दुनिया की जहां ऊंच-नीच का भेद न हो जहां जात पात की क़ैद न हो  धर्म की दीवार न‌ हो पार्टी ,पॉलिटिक्स, पावर का  कोई करने वाला वार न हो जहां बांट के खाने की आदत हो  भूख से कोई तड़...