Posts

Showing posts with the label Dard shayari

Ghazal _ Tere nazdeek aa ker sochta hun By Rasa Chughtai

Image
ترے نزدیک آ کر سوچتا ہوں میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو میں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں خدا جانے مری گٹھری میں کیا ہے نہ جانے کیوں اٹھائے پھر رہا ہوں یہ کوئی اور ہے اے عکس دریا میں اپنے عکس کو پہچانتا ہوں نہ آدم ہے نہ آدم زاد کوئی کن آوازوں سے سر ٹکرا رہا ہوں مجھے اس بھیڑ میں لگتا ہے ایسا کہ میں خود سے بچھڑ کے رہ گیا ہوں جسے سمجھا نہیں شاید کسی نے میں اپنے عہد کا وہ سانحہ ہوں نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں جہاں موج حوادث چاہے لے جائے خدا ہوں میں نہ کوئی ناخدا ہوں جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحب میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں نہیں کچھ دوش اس میں آسماں کا میں خود ہی اپنی نظروں سے گرا ہوں طرارے بھر رہا ہے وقت یا رب کہ میں ہی چلتے چلتے رک گیا ہوں وہ پہروں آئینہ کیوں دیکھتا ہے مگر یہ بات میں کیوں سوچتا ہوں اگر یہ محفل بنت عنب ہے تو میں ایسا کہاں کا پارسا ہوں غم اندیشہ ہائے زندگی کیا تپش سے آگہی کی جل رہا ہوں ابھی یہ بھی کہاں جانا کہ مرزاؔ میں کیا ہوں کون ہوں کیا کر رہا ہوں  رسا چغتائی तिरे नज़दीक आ कर सोचत...

Nazm : Khala Ka Tasalsul by Rashid Malik

Image
خلا کا تسلسل  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی اس قدر تیز رفتار ہے دو گھڑی کا سمے بھی نہیں مل رہا کہ کہیں بیٹھ کر میں تجھے سوچ لوں سوچ لوں اے مرے اپنے ہاتھوں گنوائے ہوئے شخص ، بس دو گھڑی ۔۔۔۔ وقت رکتا نہیں  وقت بھی روشنی کی طرح برق رفتار ہے  وقت یونان کے بحر میں ڈوبتی نائو کے ہر مسافر کی دہشت سے پھیلی ہوئی آنکھ ہے وقت اٹلی کے ساحل پہ ساگر کی اگلی ہوئی لاش ہے  وقت بھیتر میں بیٹھا ہوا دائمی خوف ہے  وقت مرہم نہیں وقت اک گرد ہے  زخم کو تہہ بہ تہہ دفن کر دیتا ہے سالہا سال بعد ایک دن تیز جھکڑ چلے  گرد ہٹ جائے اور زخم ویسے کا ویسا ہی تازہ ملے  وقت گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھنے والے کی آنکھ سے قطرہ قطرہ نکلتا ہوا نور ہے  سرد رت میں پہاڑوں سے میدان کی سمت ریوڑ کے ساتھ آتے بنجاروں کی خفیہ آواز ہے  وقت چرواہے کی بانسری سے نکلتی ہوئی لے پہ چلتی ہوئی بکریوں کی خموشی کا اظہار ہے وقت گائوں کی ڈھلتی ہوئی شام ہے  وقت بہرام کا ساز ہے  بھیروی راگ ہے  وقت گزرے زمانوں کی تمثیل ہے وقت کوٹھے پہ بیٹھی ہوئی داشتہ ہے کوئی فٹ پاتھ پر سرد موسم میں ک...

Nazm: Faqat Neesti Ho By Salman Basit

Image
فقط نیستی ہو کسی دن زمانے سے باہر ملو گر تو تم کو بتاؤں کہ کتنے فسانے ہیں جو نارسائی کے دکھ سے جُڑے ہیں تمہیں یہ بتاؤں یہ جینا بھی انفاس کی آمدو شد نہیں ہے یہ اک دھونکنی ہے جو بس چل رہی ہے چلی جا رہی ہے بڑی کج روی سے بہے جا رہا ہے مری عمر پیہم کا ظالم بہاؤ کسی روز آؤ مگر یوں " نہ بو تم کسی روز آؤ تو دیکھو میں دیوارِ جاں کے پرے جا بسا ہوں جہاں پر نہ تم ہو جہاں پر نہ میں ہوں نہ خواہش نہ حسرت، نہ کوئی تمنا بچھڑنے کا ڈر اور نہ ملنے کی چاہت فقط نیستی بو  سلمان باسط Just annihilation Let's meet someday outside of time Then I will tell you How many tales are intertwined with the sorrows of separation Let me tell you that this life is not just the arrival and departure of breaths It's a momentary spark That is simply moving on Continuously flowing Drifting in great perversity The oppressor flow of my life's river Come any day But not like this If you come someday, see that I have settled beyond the walls of life where you do not exist Where I do not exist No desire...

Nazm : Umar ke Kinare per by Shereen Gul

Image
عمر کے کنارے پر آنسوؤں کے دھارے پر  بیٹھ کر اندھیرے میں سوچتی ہے وہ کب سے  زندگی کے رشتوں میں کس قدر خسارے ہیں  سانس کا تسلسل بھی امتحانِ عبرت ہے  درد کے کٹاؤ میں خواب بھی اذیت ہے  خواب کی اذیت میں اک سوال حیرت ہے  زخم_دل زیادہ ہیں یا کہ پھر ستارے ہیں شیریں گل  उम्र के किनारे पर आंसुओं की धारे पर बैठकर अंधेरे में सोचती है वह कब से ज़िंदगी के रिश्तों में किस कदर ख़सारे हैं सांस का तसल्सुल भी इम्तिहान-ए-इब्रत है दर्द के कटाओं में ख़्वाब भी अज़ीयत है ख़्वाब की अज़ीयत में एक सवाल-ए- हैरत है ज़ख़्म-ए-दिल ज़्यादा हैं या के फिर सितारे हैं शीरीं गुल  On the bank of time, on the streams of tears, Sitting in the darkness she ponders for hours  How much loss lies in the bonds of life, The rhythm of breath is a test of the lesson   In the cuts of pain, a dream even brings distress, In the torment of the dream, a question does impress, Are there more wounds in the heart or stars above? Shireen Gul   Translated by Shabnam Fi...

Ghazal: mohabbaton men jo mit mit ke shahkar hu by Ibrahim Ashk

Image
محبتوں میں جو مٹ مٹ کے شاہکار ہوا وہ شخص کتنا زمانے میں یادگار ہوا تری ہی آس میں گزرے ہیں دھوپ چھاؤں سے ہم تری ہی پیاس میں صحرا بھی خوش گوار ہوا نہ جانے کتنی بہاروں کی دے گیا خوشبو وہ اک بدن جو ہمارے گلے کا ہار ہوا تمہارے بعد تو ہر اک قدم ہے بن باس ہمارا شہر کے لوگوں میں کب شمار ہوا خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھے میں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا یہ ایک جان بھی لیتا ہے اشکؔ قسطوں میں ذرا سا کام بھی اس سے نہ ایک بار ہوا  ابراہیم اشک मोहब्बतों में जो मिट मिट के शाहकार हुआ वो शख़्स कितना ज़माने में यादगार हुआ तिरी ही आस में गुज़रे हैं धूप छाँव से हम तिरी ही प्यास में सहरा भी ख़ुश-गवार हुआ न जाने कितनी बहारों की दे गया ख़ुशबू वो इक बदन जो हमारे गले का हार हुआ तुम्हारे बाद तो हर इक क़दम है बन-बास हमारा शहर के लोगों में कब शुमार हुआ ख़ुद अपने आप से लेना था इंतिक़ाम मुझे मैं अपने हाथ के पत्थर से संगसार हुआ ये एक जान भी लेता है 'अश्क' क़िस्तों में ज़रा सा काम भी उस से न एक बार हुआ इब्राहीम अश्क mohabbatoñ meñ jo miT miT ke shāhkār huā vo shaḳhs kitnā zamāne meñ yādgā...

Zehra Nigaah / Nalzm :- Suna hai Jungalon ka bhi koi dastoor hota hai

Image
سنا ہے سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں تو مینا اپنے بچے چھوڑ کر کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے سنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہے سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں بئے کے گھونسلے کا گندمی رنگ لرزتا ہے تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسن مان لیتی ہیں کبھی طوفان آ جائے، کوئی پل ٹوٹ جائے تو کسی لکڑی کے تختے پر گلہری، سانپ، بکری اور چیتا ساتھ ہوتے ہیں سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے خداوندا! جلیل و معتبر! دانا و بینا منصف و اکبر! مرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی کا کوئی قانون نافذ کر!   زہرہ نگاہ   सुना है सुना है जंगलों का भी कोई दस्तूर होता है सुना है शेर का जब पेट भर जाए तो वो हमला नहीं करता दरख़्तों की घनी छाँव में जा कर लेट जाता है हवा के तेज़ झोंके जब दरख़्तों को हिलाते हैं तो मैना अपने बच्चे छोड़ कर कव्वे के अंडों को परों से थाम लेती है सुना है घोंसले से कोई बच्चा गिर पड़े तो सारा जंगल जाग जाता है स...

Ahmad Faraz/Ghazal: Ab aur kya kisi se marasim badhaen ham

Image
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراق آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فرازؔ ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم احمد فراز अब और क्या किसी से मरासिम बढ़ाएँ हम ये भी बहुत है तुझ को अगर भूल जाएँ हम सहरा-ए-ज़िंदगी में कोई दूसरा न था सुनते रहे हैं आप ही अपनी सदाएँ हम इस ज़िंदगी में इतनी फ़राग़त किसे नसीब इतना न याद आ कि तुझे भूल जाएँ हम तू इतनी दिल-ज़दा तो न थी ऐ शब-ए-फ़िराक़ आ तेरे रास्ते में सितारे लुटाएँ हम वो लोग अब कहाँ हैं जो कहते थे कल 'फ़राज़' हे हे ख़ुदा-न-कर्दा तुझे भी रुलाएँ हम  , अहमद फ़राज़ ab aur kya kisi se marasim badhaen ham ye bhi bahut hai tujh ko agar bhul jaaen ham sahra-e-zindagi men koi dusra na tha  sunte rahe hain aap hi apnī sadaen ham is zindagi men itni farāġhat kise nasib  itna na yaad aa ki tuj...

Jaun Elia / Nazm. : Ramz ( Tum jab aaogi to khoya hua paogi mujhe)

Image
تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا   جون ایلیا  तुम जब आओगी तो खोया हुआ पाओगी मुझे मेरी तन्हाई में ख़्वाबों के सिवा कुछ भी नहीं मेरे कमरे को सजाने की तमन्ना है तुम्हें मेरे कमरे में किताबों के सिवा कुछ भी नहीं इन किताबों ने बड़ा ज़ुल्म किया है मुझ पर इन में इक रम्ज़ है जिस रम्ज़ का मारा हुआ ज़ेहन मुज़्दा-ए-इशरत-ए-अंजाम नहीं पा सकता ज़िंदगी में कभी आराम नहीं पा सकता Jaun Elia tum jab aaogī to khoyā huā pāogī mujhe merī tanhā.ī meñ ḳhvāboñ ke sivā kuchh bhī nahīñ mere kamre ko sajāne kī tamannā hai tumheñ mere kamre meñ kitāboñ ke sivā kuchh bhī nahīñ in kitāboñ ne baḌā zulm kiyā hai mujh par in meñ ik ramz hai jis ramz kā maarā huā zehn muzhda-e-ishrat-e-anjām nahīñ pā saktā zindagī meñ kabhī ārām nahī...

Zeb Ghauri / Ghazal / Gahri Raat Hai Aur Tufan ka Shor Bahut

Image
  گہری رات ہے اور طوفان کا شور بہت گھر کے در و دیوار بھی ہیں کمزور بہت تیرے سامنے آتے ہوئے گھبراتا ہوں لب پہ ترا اقرار ہے دل میں چور بہت نقش کوئی باقی رہ جائے مشکل ہے آج لہو کی روانی میں ہے زور بہت دل کے کسی کونے میں پڑے ہوں گے اب بھی ایک کھلا آکاش پتنگیں ڈور بہت مجھ سے بچھڑ کر ہوگا سمندر بھی بے چین رات ڈھلے تو کرتا ہوگا شور بہت آ کے کبھی ویرانئ دل کا تماشا کر اس جنگل میں ناچ رہے ہیں مور بہت اپنے بسیرے پنچھی لوٹ نہ پایا زیبؔ شام گھٹا بھی اٹھی تھی گھنگھور بہت    زیب غوری गहरी रात है और तूफ़ान का शोर बहुत घर के दर-ओ-दीवार भी हैं कमज़ोर बहुत तेरे सामने आते हुए घबराता हूँ लब पे तिरा इक़रार है दिल में चोर बहुत नक़्श कोई बाक़ी रह जाए मुश्किल है आज लहू की रवानी में है ज़ोर बहुत दिल के किसी कोने में पड़े होंगे अब भी एक खुला आकाश पतंगें डोर बहुत मुझ से बिछड़ कर होगा समुंदर भी बेचैन रात ढले तो करता होगा शोर बहुत आ के कभी वीरानी-ए-दिल का तमाशा कर इस जंगल में नाच रहे हैं मोर बहुत अपने बसेरे पंछी लौट न पाया 'ज़ेब' शाम घटा भी उट्ठी थी घनघोर बहुत ज़ेब गौ़री gahrī raat hai aur tūfān kā s...

Qateel Shifai / Ghazal / Ye moajiza bhi mohabbat kabhi dekhae mujhe

Image
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کو بدن مرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے بہ رنگ عود ملے گی اسے مری خوشبو وہ جب بھی چاہے بڑے شوق سے جلائے مجھے میں گھر سے تیری تمنا پہن کے جب نکلوں برہنہ شہر میں کوئی نظر نہ آئے مجھے وہی تو سب سے زیادہ ہے نکتہ چیں میرا جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا جو تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے زمانہ درد کے صحرا تک آج لے آیا گزار کر تری زلفوں کے سائے سائے مجھے وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے وہ مہرباں ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا وہ بد گماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیلؔ غم حیات سے کہہ دو خرید لائے مجھے   قتیل شفائی Ye moajiza bhi mohabbat kabhi dikhae mujhe Ki sang tujh pe gire aur zakhm aae mujhe Main apne paanv tale raundta huuñ saa.e ko Badan mira hi sahi dopahar na bhaae mujhe Ba-rang-e-ud milegi use miri khushbu Vo jab bhi chahe baḌe shauq se jalae mujhe Main ghar se teri tamanna...

Rahat Indori -Ghazal - Main lakh kahdun k aakash hun zamin hun main

Image
میں لاکھ کہہ دوں کہ آکاش ہوں زمیں ہوں میں مگر اسے تو خبر ہے کہ کچھ نہیں ہوں میں عجیب لوگ ہیں میری تلاش میں مجھ کو وہاں پہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں نہیں ہوں میں میں آئنوں سے تو مایوس لوٹ آیا تھا مگر کسی نے بتایا بہت حسیں ہوں میں وہ ذرے ذرے میں موجود ہے مگر میں بھی کہیں کہیں ہوں کہاں ہوں کہیں نہیں ہوں میں وہ اک کتاب جو منسوب تیرے نام سے ہے اسی کتاب کے اندر کہیں کہیں ہوں میں ستارو آؤ مری راہ میں بکھر جاؤ یہ میرا حکم ہے حالانکہ کچھ نہیں ہوں میں یہیں حسین بھی گزرے یہیں یزید بھی تھا ہزار رنگ میں ڈوبی ہوئی زمیں ہوں میں یہ بوڑھی قبریں تمہیں کچھ نہیں بتائیں گی مجھے تلاش کرو دوستو یہیں ہوں میں راحے اندوری मैं लाख कह दूँ कि आकाश हूँ ज़मीं हूँ मैं मगर उसे तो ख़बर है कि कुछ नहीं हूँ मैं अजीब लोग हैं मेरी तलाश में मुझ को वहाँ पे ढूँड रहे हैं जहाँ नहीं हूँ मैं मैं आइनों से तो मायूस लौट आया था मगर किसी ने बताया बहुत हसीं हूँ मैं वो ज़र्रे ज़र्रे में मौजूद है मगर मैं भी कहीं कहीं हूँ कहाँ हूँ कहीं नहीं हूँ मैं वो इक किताब जो मंसूब तेरे नाम से है उसी किताब के अंदर कहीं कहीं हूँ मैं सितारो आओ मिरी राह में बिख...

Mirza Ghalib Ghazal _ Dil_e_Nadan Tujhe Hua kya hai

Image
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے شکن زلف عنبریں کیوں ہے نگہ چشم سرمہ سا کیا ہے سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے ہم کو ان سے وفا کی ہے امید جو نہیں جانتے وفا کیا ہے ہاں بھلا کر ترا بھلا ہوگا اور درویش کی صدا کیا ہے جان تم پر نثار کرتا ہوں میں نہیں جانتا دعا کیا ہے میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے مرزا غالب dil-e-nādāñ tujhe huā kyā hai āḳhir is dard kī davā kyā hai ham haiñ mushtāq aur vo be-zār yā ilāhī ye mājrā kyā hai maiñ bhī muñh meñ zabān rakhtā huuñ kaash pūchho ki mudda.ā kyā hai jab ki tujh bin nahīñ koī maujūd phir ye hañgāma ai ḳhudā kyā hai ye parī-chehra log kaise haiñ ġhamza o ishva o adā kyā hai shikan-e-zulf-e-ambarīñ kyuuñ hai nigah-e-chashm-e-surma sā kyā hai sabza o gul kahāñ se aa.e haiñ abr kyā ch...

Naya Ek rishta paeda kyu kren hum/ Poet _Jaun Eliya

Image
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو رسم دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم وفا اخلاص قربانی محبت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم سنا دیں عصمت مریم کا قصہ پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم جو اک نسل فرومایہ کو پہنچے وہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم نہیں دنیا کو جب پروا ہماری تو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم برہنہ ہیں سر بازار تو کیا بھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی سو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہ تمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم پڑی ہیں دو انسانوں کی لاشیں زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی یہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم جون ایلیا  नया इक रिश्ता पैदा क्यूँ...

Poet _Allama Iqbal / Ghazal _ sitāroñ se aage jahāñ aur bhī haiñ

Image
sitāroñ se aage jahāñ aur bhī haiñ abhī ishq ke imtihāñ aur bhī haiñ tahī zindagī se nahīñ ye fazā.eñ yahāñ saikḌoñ kārvāñ aur bhī haiñ qanā.at na kar ālam-e-rañg-o-bū par chaman aur bhī āshiyāñ aur bhī haiñ agar kho gayā ik nasheman to kyā ġham maqāmāt-e-āh-o-fuġhāñ aur bhī haiñ tū shāhīñ hai parvāz hai kaam terā tire sāmne āsmāñ aur bhī haiñ isī roz o shab meñ ulajh kar na rah jā ki tere zamān o makāñ aur bhī haiñ ga.e din ki tanhā thā maiñ anjuman meñ yahāñ ab mire rāz-dāñ aur bhī haiñ Allama Iqbal ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں یہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں علامہ اقبال  सितारों से आगे जहाँ और भ...

Poet _Rahat Indori/ Ghazal _haath ḳhālī haiñ tire shahr se jaate jaate

Image
ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے جان ہوتی تو مری جان لٹاتے جاتے اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہے عمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے اب کے مایوس ہوا یاروں کو رخصت کر کے جا رہے تھے تو کوئی زخم لگاتے جاتے رینگنے کی بھی اجازت نہیں ہم کو ورنہ ہم جدھر جاتے نئے پھول کھلاتے جاتے میں تو جلتے ہوئے صحراؤں کا اک پتھر تھا تم تو دریا تھے مری پیاس بجھاتے جاتے مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شاید لوگ ہنستے ہیں مجھے دیکھ کے آتے جاتے ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گے کم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے راحت اندوری  हाथ ख़ाली हैं तिरे शहर से जाते जाते जान होती तो मिरी जान लुटाते जाते अब तो हर हाथ का पत्थर हमें पहचानता है उम्र गुज़री है तिरे शहर में आते जाते अब के मायूस हुआ यारों को रुख़्सत कर के जा रहे थे तो कोई ज़ख़्म लगाते जाते रेंगने की भी इजाज़त नहीं हम को वर्ना हम जिधर जाते नए फूल खिलाते जाते मैं तो जलते हुए सहराओं का इक पत्थर था तुम तो दरिया थे मिरी प्यास बुझाते जाते मुझ को रोने का सलीक़ा भी नहीं है शायद लोग हँसते हैं मुझे देख के आते जाते हम से पहले भी मुसाफ़िर कई गुज़रे होंगे कम से कम ...

poet _ Faiz Ahmad Faiz /Ghazal _ Gulon me rañg bhare bād-e-nau-bahār chale

Image
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغاز کبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی تمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے حضور یار ہوئی دفتر جنوں کی طلب گرہ میں لے کے گریباں کا تار تار چلے مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے فیض احمد فیض  guloñ meñ rañg bhare bād-e-nau-bahār chale chale bhī aao ki gulshan kā kārobār chale qafas udaas hai yaaro sabā se kuchh to kaho kahīñ to bahr-e-ḳhudā aaj zikr-e-yār chale kabhī to sub.h tire kunj-e-lab se ho āġhāz kabhī to shab sar-e-kākul se mushk-bār chale baḌā hai dard kā rishta ye dil ġharīb sahī tumhāre naam pe ā.eñge ġham-gusār chale jo ham pe guzrī so guzrī magar shab-e-hijrāñ hamāre ashk tirī āqibat sañvār chale huzūr-e-yār huī daftar-e-junūñ kī talab girah meñ le ke garebāñ kā taar taar chale maq...

Ghazal _ ham par tumhārī chaah kā ilzām hī to / Poet _ Faiz Ahmad Faiz

Image
ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جرم تو نہیں شوق فضول و الفت ناکام ہی تو ہے دل مدعی کے حرف ملامت سے شاد ہے اے جان جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے دست فلک میں گردش تقدیر تو نہیں دست فلک میں گردش ایام ہی تو ہے آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفا وہ یار خوش خصال سر بام ہی تو ہے بھیگی ہے رات فیضؔ غزل ابتدا کرو وقت سرود درد کا ہنگام ہی تو ہے فیض احمد فیض  ham par tumhārī chaah kā ilzām hī to hai dushnām to nahīñ hai ye ikrām hī to hai karte haiñ jis pe ta.an koī jurm to nahīñ shauq-e-fuzūl o ulfat-e-nākām hī to hai dil mudda.ī ke harf-e-malāmat se shaad hai ai jān-e-jāñ ye harf tirā naam hī to hai dil nā-umīd to nahīñ nākām hī to hai lambī hai ġham kī shaam magar shaam hī to hai dast-e-falak meñ gardish-e-taqdīr to nahīñ dast-e-falak meñ gardish-e-ayyām hī to hai āḳhir to ek roz karegī nazar vafā vo yār-e-ḳhush-ḳhisāl sar-e-bām hī to hai bhīgī hai raat 'faiz...

،Ahmad Faraz __सुना है लोग उसे आँख भर के देखते हैं...

Image
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہے سو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کی جو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میں مزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں سنا ہے چشم...

Ghazal_Poet _Faiz Ahmad Faiz

Image
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔ مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے فیض احمد فیض  दोनों जहान तेरी मोहब्बत में हार के वो जा रहा है कोई शब-ए-ग़म गुज़ार के वीराँ है मय-कदा ख़ुम-ओ-साग़र उदास हैं तुम क्या गए कि रूठ गए दिन बहार के इक फ़ुर्सत-ए-गुनाह मिली वो भी चार दिन देखे हैं हम ने हौसले पर्वरदिगार के दुनिया ने तेरी याद से बेगाना कर दिया तुझ से भी दिल-फ़रेब हैं ग़म रोज़गार के भूले से मुस्कुरा तो दिए थे वो आज 'फ़ैज़' मत पूछ वलवले दिल-ए-ना-कर्दा-कार के Faiz  Ahmad Faiz 

Ghazal(गजल)_Poet_Rahat Indori

Image
दिलों में आग लबों पर गुलाब रखते हैं सब अपने चेहरों पे दोहरी नक़ाब रखते हैं हमें चराग़ समझ कर बुझा न पाओगे हम अपने घर में कई आफ़्ताब रखते हैं बहुत से लोग कि जो हर्फ़-आशना भी नहीं इसी में ख़ुश हैं कि तेरी किताब रखते हैं ये मय-कदा है वो मस्जिद है वो है बुत-ख़ाना कहीं भी जाओ फ़रिश्ते हिसाब रखते हैं हमारे शहर के मंज़र न देख पाएँगे यहाँ के लोग तो आँखों में ख़्वाब रखते हैं Rahat Indori دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیں سب اپنے چہروں پہ دوہری نقاب رکھتے ہیں ہمیں چراغ سمجھ کر بجھا نہ پاؤ گے ہم اپنے گھر میں کئی آفتاب رکھتے ہیں بہت سے لوگ کہ جو حرف آشنا بھی نہیں اسی میں خوش ہیں کہ تیری کتاب رکھتے ہیں یہ مے کدہ ہے وہ مسجد ہے وہ ہے بت خانہ کہیں بھی جاؤ فرشتے حساب رکھتے ہیں ہمارے شہر کے منظر نہ دیکھ پائیں گے یہاں کے لوگ تو آنکھوں میں خواب رکھتے ہیں راحت اندوری