Posts

Showing posts with the label khezan

کمی

Image
کمی چلو ہم مان لیتے ہیں  کسی کے چھوڑ جانے سے  نہیں موجود رہنے سے  نہیں کچھ فرق پڑتا ہے  زمیں چلتی ہی رہتی ہے  نہیں اک پل بھی رکتی ہے  فلک   میں تارے سجتے  ہیں ،  نکلتا شمس ہے ہر دن   چہکتی رہتی ہے چڑیا  مہکتا رہتا ہے گلشن  کہاں کچھ بھی بدلتا ہے مگر  اس شخص سے پوچھو  کسی کو  کھو دیا  جس نے   کہ اس پر کیا گزرتی ہے قیامت ٹوٹ پڑتی ہے  زمیں اس کی کھسکتی ہے  چمن اسکا اجڑتا ہے خزاں کے زرد پتوں کی طرح وہ تو بکھرتا ہے   کسی تاریک کونے میں  وہ نوحہ خوانی کرتا ہے  لہو آنکھوں سے رستے ہیں  ہزاروں خواب مرتے ہیں  وہ زندہ  ہوتے ہوئے بھی کہاں زندہ ہی رہتا ہے  شبنم فردوس