Posts

Showing posts with the label Urdu shayri Blog

Nazm(कविता)_Mai ‏mitti ‎ki ‎murat ‎hargiz ‎nhi_Poet_Shabnam ‎Firdaus

Image
میں  مشک و زعفران سے بنی نہیں  مٹی سے جنمی  ہوں لیکن   مٹی کی مورت ہر گز نہیں میں صبر و ضبط کی ملکہ ہوں     میرے بھی سینے میں ہے دل  عقل و شعور ہے مجھ میں بھی  ہر بات میں حق جتاتے ہو  ہے تمکو شاید علم نہیں  حق میرا تم پر ہے زیادہ  جذباتِ پر انکش رکھنے کا  رشتوں کو لے کر چلنے  کا  دھاگہ میں پرو کر رکھنے کا  کوئی موتی ٹوٹ کے بکھرے نہ  کوئی روٹھ کے مجھ  سے بچھڑے  نہ  ہر زخم کو خود سے سینے کا  ہر دکھ کو ہنس کر جینے کا  ہنر یہ مجھکو آتا ہے طاقتور خود کو سمجھنے ہو  طاقت میں کم تو میں بھی نہیں  ہر جنگ میں میں نے ساتھ دیا  کبھی خود لڑی ، زخم صاف کیا  کبھی  سیتا ہوں ، کبھی  درگا ہوں   ہیلین اور  اٹلانٹا ہوں  جون آف آرک بھی میں ہی ہوں   روپ ہیں جتنے بھی  میرے ہر روپ میں تم پر بھاری ہوں ضد پر اپنی آؤں گر  میں ٹوٹ کے بکھروں ، مانوں نہیں  مٹی سے جنمی  ہوں  لیکن  مٹی کی مورت ہرگز نہیں شبنم فردوس मैं मि...

Nazm_Mujhe Khoj Hai Aesi Duniya Ki_Poet_Shabnam Firdaus

Image
مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی  دل اوب چکا اس دنیا سے مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی  جہاں دھرتی امبر ملتے ہوں   تارے زمیں پر اگتے ہوں اور چاند پہ کوئی داغ نہ ہو مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی جہاں اونچ_نیچ کا بھید نہ ہو ذات_پات کی قید نہ ہو دھرم کی دیوار نہ ہو پارٹی ، پالیٹکس، پاور کا کوئی کرنے والا وار نہ ہو جہاں بانٹ کے کھانے کی عادت ہو  بھوک سے کوئی تڑپے نہ  کوئی بچہ دودھ کو بلکے نہ مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی جہاں مانگ کسی کی اجڑے نہ دنیا کسی کی بکھرے نہ جہاں سارے چہرے ہنستے ہوں  مل جل کے سارے رہتے ہوں خوف کے سائے منڈلائیں نہ  بس پیار کی گنگا بہتی ہو  مجھے کھوج ہے ایسی دنیا کی شبنم فردوس "मुझे खोज है "ऐसी दुनिया की दिल ऊब चुका इस दुनिया से मुझे खोज है ऐसी दुनिया की   जहां धरती अंबर मिलते हों तारे ज़मीं पर उगते हों और चांद पे कोई दाग़ न हो मुझे खोज है ऐसी दुनिया की जहां ऊंच-नीच का भेद न हो जहां जात पात की क़ैद न हो  धर्म की दीवार न‌ हो पार्टी ,पॉलिटिक्स, पावर का  कोई करने वाला वार न हो जहां बांट के खाने की आदत हो  भूख से कोई तड़...