Posts

Showing posts with the label duniya

Ghazal _ Tere nazdeek aa ker sochta hun By Rasa Chughtai

Image
ترے نزدیک آ کر سوچتا ہوں میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو میں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں خدا جانے مری گٹھری میں کیا ہے نہ جانے کیوں اٹھائے پھر رہا ہوں یہ کوئی اور ہے اے عکس دریا میں اپنے عکس کو پہچانتا ہوں نہ آدم ہے نہ آدم زاد کوئی کن آوازوں سے سر ٹکرا رہا ہوں مجھے اس بھیڑ میں لگتا ہے ایسا کہ میں خود سے بچھڑ کے رہ گیا ہوں جسے سمجھا نہیں شاید کسی نے میں اپنے عہد کا وہ سانحہ ہوں نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں جہاں موج حوادث چاہے لے جائے خدا ہوں میں نہ کوئی ناخدا ہوں جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحب میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں نہیں کچھ دوش اس میں آسماں کا میں خود ہی اپنی نظروں سے گرا ہوں طرارے بھر رہا ہے وقت یا رب کہ میں ہی چلتے چلتے رک گیا ہوں وہ پہروں آئینہ کیوں دیکھتا ہے مگر یہ بات میں کیوں سوچتا ہوں اگر یہ محفل بنت عنب ہے تو میں ایسا کہاں کا پارسا ہوں غم اندیشہ ہائے زندگی کیا تپش سے آگہی کی جل رہا ہوں ابھی یہ بھی کہاں جانا کہ مرزاؔ میں کیا ہوں کون ہوں کیا کر رہا ہوں  رسا چغتائی तिरे नज़दीक आ कर सोचत...

Nazm : Andheri khai by Shabnam Firdaus

Image
 اندھیری کھائی مرے مالک یہ کیا ہو گیا ہے جہاں کو؟ جدھر بھی دیکھوں شور و غل ہے  سماں ہے قتل و غارت کا ہر سو ، کسی کی مانگ اجڑی ہوئی ہے کسی کی گود  پڑی ہے سونی  نفرت ہی نفرت بکھری پڑی ہے! کوئی بھوکا بلک رہا ہے کوئی لاکھوں اڑا رہا ہے کسی کو کسی سے نہیں ہے مطلب ، مفاد کو اپنے سب جی رہے ہیں ، سارے انسان مضطرب ہیں تڑپ رہی ہے انسانیت ساری یہ دنیا جارہی کدھر ہے  سمٹ رہی ہے اندھیری کھائی میں شاید ؟ مرے مالک کروں میں کیا ؟ سوال ہزاروں  ذہن کو میرے  ڈس رہے ہیں  جواب مانگوں تو کس سے مانگوں؟ مرے مالک بھیج دے تو کوئی فرشتہ جو   امن و سکوں کا بیج ہوئے تباہی کے دہانے پر کھڑی اس دنیا میں  شبنم فردوس  The Dark Abyss O my Lord, What has happened to this world? Wherever I look, there is noise and chaos. The atmosphere is filled with the scent of murder and plunder, Someone is widowed, Someone's lap  Has become isolated  Hatred, only hatred, is spreading! Someone is starving, Someone is squandering millions. No one cares about anyone any...

Ghazal: Baithe hain chain se kahin...By Rehman Faris

Image
بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جان کر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہے کیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ہے نہیں دنیا ہم اہل عشق پہ کیوں پھینکتی ہے جال ہم نے ترے فریب میں آنا تو ہے نہیں وہ عشق تو کرے گا مگر دیکھ بھال کے فارسؔ وہ تیرے جیسا دوانہ تو ہے نہیں رحمان فارس बैठे हैं चैन से कहीं जाना तो है नहीं हम बे-घरों का कोई ठिकाना तो है नहीं तुम भी हो बीते वक़्त के मानिंद हू-ब-हू तुम ने भी याद आना है आना तो है नहीं अहद-ए-वफ़ा से किस लिए ख़ाइफ़ हो मेरी जान कर लो कि तुम ने अहद निभाना तो है नहीं वो जो हमें अज़ीज़ है कैसा है कौन है क्यूँ पूछते हो हम ने बताना तो है नहीं दुनिया हम अहल-ए-इश्क़ पे क्यूँ फेंकती है जाल हम ने तिरे फ़रेब में आना तो है नहीं वो इश्क़ तो करेगा मगर देख भाल के 'फ़ारिस' वो तेरे जैसा दिवाना तो है नहीं रहमान फ़ारिस baithe hain chain se kahin jaana to hai nahin  ham be-gharon ka koi ...

Firaq Gorakhpuri: bht pehle se un qadmon ki....

Image
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں مری نظریں بھی ایسے قاتلوں کا جان و ایماں ہیں نگاہیں ملتے ہی جو جان اور ایمان لیتے ہیں جسے کہتی ہے دنیا کامیابی وائے نادانی اسے کن قیمتوں پر کامیاب انسان لیتے ہیں نگاہ بادہ گوں یوں تو تری باتوں کا کیا کہنا تری ہر بات لیکن احتیاطاً چھان لیتے ہیں طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میں ہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں خود اپنا فیصلہ بھی عشق میں کافی نہیں ہوتا اسے بھی کیسے کر گزریں جو دل میں ٹھان لیتے ہیں حیات عشق کا اک اک نفس جام شہادت ہے وہ جان ناز برداراں کوئی آسان لیتے ہیں ہم آہنگی میں بھی اک چاشنی ہے اختلافوں کی مری باتیں بعنوان دگر وہ مان لیتے ہیں تری مقبولیت کی وجہ واحد تیری رمزیت کہ اس کو مانتے ہی کب ہیں جس کو جان لیتے ہیں اب اس کو کفر مانیں یا بلندیٔ نظر جانیں خدائے دو جہاں کو دے کے ہم انسان لیتے ہیں جسے صورت بتاتے ہیں پتہ دیتی ہے سیرت کا عبارت دیکھ کر جس طرح معنی جان لیتے ہیں تجھے گھاٹا نہ ہونے دیں گے کاروبار الفت میں ہم اپنے سر ترا اے دوست ہر احسان لیتے ہیں ہماری ہر نظر تجھ سے ...