Posts

Showing posts with the label Khidkiyan

Nazm: Khidkiyan ( Windows) by Naseer Ahmad Nasir

Image
کھڑکیاں نصیر احمد ناصر کھڑکیاں منظر دکھاتی ہیں  دلوں کی ہوں، دماغوں کی مکانوں کی کہ آنکھوں کی  وہ باہر کی طرف کھلتی ہوں یا اندر کی جانب،  روشنی اس پار کی اِس پار لاتی ہیں کھڑکیاں باتیں بھی کرتی ہیں  لبوں کے قفل ابجد کھولتی ہیں  کھڑکیوں پہ رات جب تاریکیوں کے جال بنتی ہے  تو عمریں درد کی پاتال سے سرگوشیوں میں بولتی ہیں  کھڑکیاں خاموش رہتی ہیں  زباں بندی کے دن بے داد کی راتیں، ستم کے دور سہتی ہیں کھڑکیاں صدیوں کے خوابوں کی کہانی ہیں  فصیلوں، آنگنوں، اجڑے مکانوں کی گواہی ہیں  ازل سے وقت کے جبری تسلسل میں  تھکن سے چرچراتے زنگ آلودہ زمانوں کی گواہی ہیں کھڑکیاں عورت کا دل رکھتی ہیں  خوشبو ،دھوپ ،بارش، چاند کی کرنیں  ہوا کے ایک جھونکے سے  بدن کے موسموں پر کھول دیتی ہیں  اڑا کر کاغذی پیکر  انوکھی خواہشوں میں زندگی کو رول دیتی ہیں کھڑکیوں کے سامنے جب تتلیاں پرواز کرتی ہیں  تو شیشوں سے لگی آنکھوں میں یادوں کی دوپہریں بھیگ جاتی ہیں  سفید و سرخ پهولوں سے لدی بیلیں  انھیں جب ڈھانپ لیتی ہیں ...