Posts

Showing posts with the label Qateel Shifai

Qateel Shifai / Ghazal / Ye moajiza bhi mohabbat kabhi dekhae mujhe

Image
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کو بدن مرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے بہ رنگ عود ملے گی اسے مری خوشبو وہ جب بھی چاہے بڑے شوق سے جلائے مجھے میں گھر سے تیری تمنا پہن کے جب نکلوں برہنہ شہر میں کوئی نظر نہ آئے مجھے وہی تو سب سے زیادہ ہے نکتہ چیں میرا جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا جو تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے زمانہ درد کے صحرا تک آج لے آیا گزار کر تری زلفوں کے سائے سائے مجھے وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے وہ مہرباں ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا وہ بد گماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیلؔ غم حیات سے کہہ دو خرید لائے مجھے   قتیل شفائی Ye moajiza bhi mohabbat kabhi dikhae mujhe Ki sang tujh pe gire aur zakhm aae mujhe Main apne paanv tale raundta huuñ saa.e ko Badan mira hi sahi dopahar na bhaae mujhe Ba-rang-e-ud milegi use miri khushbu Vo jab bhi chahe baḌe shauq se jalae mujhe Main ghar se teri tamanna...