Posts

Showing posts with the label hijr

Nazm : Chalo Chhodo by Mohsin Naqvi

Image
 چلو چھوڑو  چلو چھوڑو محبت جھوٹ ہے عہد وفا اک شغل ہے بے کار لوگوں کا طلب سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے خلش دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہے خمار وصل تپتی دھوپ کے سینے پہ اڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش! غبار‌ ہجر صحرا میں سرابوں سے اٹے موسم کا خمیازہ چلو چھوڑو کہ اب تک میں اندھیروں کی دھمک میں سانس کی ضربوں پہ چاہت کی بنا رکھ کر سفر کرتا رہا ہوں گا مجھے احساس ہی کب تھا کہ تم بھی موسموں کے ساتھ اپنے پیرہن کے رنگ بدلو گی چلو چھوڑو وہ سارے خواب کچی بھربھری مٹی کے بے قیمت گھروندے تھے وہ سارے ذائقے میری زباں پر زخم بن کر جم گئے ہوں گے تمہاری انگلیوں کی نرم پوریں پتھروں پر نام لکھتی تھیں مرا لیکن تمہاری انگلیاں تو عادتاً یہ جرم کرتی تھیں چلو چھوڑو سفر میں اجنبی لوگوں سے ایسے حادثے سرزد ہوا کرتے ہیں صدیوں سے چلو چھوڑو مرا ہونا نہ ہونا اک برابر ہے تم اپنے خال و خد کو آئینے میں پھر نکھرنے دو تم اپنی آنکھ کی بستی میں پھر سے اک نیا موسم اترنے دو مرے خوابوں کو مرنے دو نئی تصویر دیکھو پھر نیا مکتوب لکھو پھر نئے موسم نئے لفظوں سے اپنا سلسلہ جوڑو مرے ماضی ...

Ghazal : Insha ji utho ab kuch kro by Ibn-e-Insha

Image
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا اس دل کے دریدہ دامن کو دیکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا پھیلانا کیا شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میں کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا کیا پھر ہجر کی لمبی رات میاں سنجوگ کی تو یہی ایک گھڑی جو دل میں ہے لب پر آنے دو شرمانا کیا گھبرانا کیا اس روز جو ان کو دیکھا ہے اب خواب کا عالم لگتا ہے اس روز جو ان سے بات ہوئی وہ بات بھی تھی افسانا کیا اس حسن کے سچے موتی کو ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں جسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں وہ دولت کیا وہ خزانا کیا اس کو بھی جلا دکھتے ہوئے من اک شعلہ لال بھبوکا بن یوں آنسو بن بہہ جانا کیا یوں ماٹی میں مل جانا کیا جب شہر کے لوگ نہ رستا دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے دیوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے دیوانا کیا ابن انشا 'इंशा'-जी उठो अब कूच करो इस शहर में जी को लगाना क्या वहशी को सुकूँ से क्या मतलब जोगी का नगर में ठिकाना क्या इस दिल के दरीदा दामन को देखो तो सही सोचो तो सही जिस झोली में स...

Kishwar Naheed:Bigdi baat banae kon

Image
غزل بگڑی بات بنانا مشکل بگڑی بات بنائے کون کنج تمنا ویرانہ ہے آ کر پھول کھلائے کون تن کی دولت من کی دولت سب خوابوں کی باتیں ہیں نو من تیل نہ ہو تو گھر میں رادھا کو نچوائے کون اپنا غم اب خود ہی اٹھا لے ورنہ رسوائی ہوگی تیرا بھید چھپا کر دل میں ناحق بوجھ اٹھائے کون چلتی گاڑی نام کا رشتہ کیا موہن کیا رادھا آج بن کے سنور کے راس رچا کے موہن آج منائے کون ساگر پار کی خبریں دیکھے ہمسائے کا پتا نہیں آج کا انساں عالم فاضل اس کو اب سمجھائے کون ناامیدی نام تمنا اپنا مقدر ہجر مسلسل درد کے خارستان میں آ کے دامن دل الجھائے کون رات بھی کالی چادر اوڑھے آ پہنچی ہے زینے میں مہندی لگائے بیٹھی سوچے لٹ الجھی سلجھائے کون کشور ناہید  बिगड़ी बात बनाना मुश्किल बिगड़ी बात बनाए कौन कुंज-ए-तमन्ना वीराना है आ कर फूल खिलाए कौन तन की दौलत मन की दौलत सब ख़्वाबों की बातें हैं नौ मन तेल न हो तो घर में राधा को नचवाये कौन अपना ग़म अब ख़ुद ही उठा ले वर्ना रुस्वाई होगी तेरा भेद छुपा कर दिल में नाहक़ बोझ उठाए कौन चलती गाड़ी नाम का रिश्ता क्या मोहन क्या राधा आज बन के सँवर के रास रचा के मोहन आज मनाए...

Ahmad Faraz/Ghazal: Ab aur kya kisi se marasim badhaen ham

Image
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراق آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فرازؔ ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم احمد فراز अब और क्या किसी से मरासिम बढ़ाएँ हम ये भी बहुत है तुझ को अगर भूल जाएँ हम सहरा-ए-ज़िंदगी में कोई दूसरा न था सुनते रहे हैं आप ही अपनी सदाएँ हम इस ज़िंदगी में इतनी फ़राग़त किसे नसीब इतना न याद आ कि तुझे भूल जाएँ हम तू इतनी दिल-ज़दा तो न थी ऐ शब-ए-फ़िराक़ आ तेरे रास्ते में सितारे लुटाएँ हम वो लोग अब कहाँ हैं जो कहते थे कल 'फ़राज़' हे हे ख़ुदा-न-कर्दा तुझे भी रुलाएँ हम  , अहमद फ़राज़ ab aur kya kisi se marasim badhaen ham ye bhi bahut hai tujh ko agar bhul jaaen ham sahra-e-zindagi men koi dusra na tha  sunte rahe hain aap hi apnī sadaen ham is zindagi men itni farāġhat kise nasib  itna na yaad aa ki tuj...

Ghazal_Poet _Faiz Ahmad Faiz

Image
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔ مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے فیض احمد فیض  दोनों जहान तेरी मोहब्बत में हार के वो जा रहा है कोई शब-ए-ग़म गुज़ार के वीराँ है मय-कदा ख़ुम-ओ-साग़र उदास हैं तुम क्या गए कि रूठ गए दिन बहार के इक फ़ुर्सत-ए-गुनाह मिली वो भी चार दिन देखे हैं हम ने हौसले पर्वरदिगार के दुनिया ने तेरी याद से बेगाना कर दिया तुझ से भी दिल-फ़रेब हैं ग़म रोज़गार के भूले से मुस्कुरा तो दिए थे वो आज 'फ़ैज़' मत पूछ वलवले दिल-ए-ना-कर्दा-कार के Faiz  Ahmad Faiz 

Nazm(kavita)_Kasak_Poet_Shabnam Firdaus

Image
کسک غمِ ہجر نے  دی ہے دستک ! اٹھنے لگی ہے  سینے میں کسک ! تیری یاد جگائے  گی  پھر ساری رات مجھے ! شبنم فردوس  कसक ग़म_ए हिज्र ने दी है दस्तक उठने लगी है सीने में कसक तेरी याद जगाएगी फिर सारी रात मुझे शबनम फिरदौस

hijr

Image
ہجر کہا کرتے تھے تم مجھ سے محبت دائمی ہے جاں کبھی مرتی نہیں ہے یہ کوئی بھی روپ دھارے یہ ہمیشہ سنگ رہتی ہے محبت آس ہوتی ہے شبِ تاریک میں اکثر نویدِ صبح لاتی ہے محبت ایک خوشبو ہے یہ اپنے سحر میں ہم کو ہمیشہ قید رکھتی ہے محبت راگ جیسی ہے کسی نغمے کی صورت میں لبوں پہ رقص کرتی ہے محبت ابر جیسی ہے کسی بنجر زمیں پہ جب برستی ہے بہاریں لوٹ آتی ہیں کہا تو سچ ہی تھا تم نے محبت ابر ہے جاناں مگر اسکی طبیعت میں بہت ہی بے قراری ہے یہ اک جا ٹک نہیں سکتی جہاں پہ یہ برستی ہے بہاریں لوٹ آتیں ہیں کہا تو سچ ہی تھا تم نے مگر پھر وقت کی گرمی نمی کو چوس لیتی ہے محبت بھاپ بن کر اڑنے لگتی ہے نئے بادل بناتی ہے ہوا کے رخ بدلتے ہیں نئے جذبے پنپتے ہیں یہ ہجرت کرنے لگتی ہے کسی دوجے کی چاہت میں مگر جس جا سے جاتی ہے وہاں پودوں کی شاخوں پر خزائیں لوٹ آتی ہیں زمینیں خشک ہوتی ہیں دراڑیں پڑنے لگتی ہیں تمنا کے گلابوں پر نزع کی کیفیت بے رحم پنجوں سے مسلّط ہونے لگتی ہے سبھی خوش رنگ امّیدوں کی ڈوریں ٹوٹ جاتی ہیں لبوں پہ رقص کرتے راگ سارے بھول جاتے ہیں وفا کے نام پہ قسمیں یہ سارے عہد اور پیماں کسی شیشے کی صورت میں چٹخ کے ٹوٹ ج...