Posts

Showing posts with the label gumaan

Nazm ‎(نظم) ‏_Gumaan

Image
گمان کھڑی تھی کل جو ٹیرس پہ فلک کو تک رہی تھی میں  اچانک ہی نظر میری  ہوا کے دوش پہ اڑتے سکائ لارک پر پہنچی  اسے دیکھا ہواؤں سے جو میں نے گفتگو کرتے   اٹھی خواہش مرے دل میں  فضا میں سانس لوں کھل کے  اڑوں میں بھی کبھی ایسے    کہ چھو لوں آسماں جاکے  چلوں میں سنگ بادل کے  ہوا سے گفتگو کر لوں  ستاروں پہ قدم رکھ لوں  میں اپنی سوچ میں گم تھی  کہ اک آواز سے چونکی   پلٹ کے میں نے جو دیکھا  ہوئی حیران میں بالکل  کھڑی تھی رو برو میرے   پری صورت کوئی بچی  چھوئی موئی سی تھی بالکل  بنی ہو برف کی جیسے  کہ چھولوں میں اگر آسکو  پگھل جائے گی لمحے میں  کہ جیسے برف سورج کی تپش پا کے بنے پانی   سنہری کانچ سی آنکھیں  بڑی پر نور سی آنکھیں    لبوں پر مسکراہٹ تھی  کہ جیسے ہے بڑی گہری شناسائی  سنہری ڈور کے جیسا تعلق ہو ہمارے درمیاں کوئی   ہوئی مسحور میں ایسی  کئی لمحے کوئی حرکت نہ کر پائی   بڑھایا پھر قدم میں نے  اسے چھو کر ذرا دیکھوں ...