Posts

Gulzar/ Ghazal: haath chhute bhi to rishte nhi chhoda kerte

Image
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اسے بہنے دو ایسے دریا کا کبھی رخ نہیں موڑا کرتے جاگنے پر بھی نہیں آنکھ سے گرتیں کرچیں اس طرح خوابوں سے آنکھیں نہیں پھوڑا کرتے شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا جانے والوں کے لیے دل نہیں تھوڑا کرتے جا کے کہسار سے سر مارو کہ آواز تو ہو خستہ دیواروں سے ماتھا نہیں پھوڑا کرتے گلزار हाथ छूटें भी तो रिश्ते नहीं छोड़ा करते वक़्त की शाख़ से लम्हे नहीं तोड़ा करते जिस की आवाज़ में सिलवट हो निगाहों में शिकन ऐसी तस्वीर के टुकड़े नहीं जोड़ा करते लग के साहिल से जो बहता है उसे बहने दो ऐसे दरिया का कभी रुख़ नहीं मोड़ा करते जागने पर भी नहीं आँख से गिरतीं किर्चें इस तरह ख़्वाबों से आँखें नहीं फोड़ा करते शहद जीने का मिला करता है थोड़ा थोड़ा जाने वालों के लिए दिल नहीं थोड़ा करते जा के कोहसार से सर मारो कि आवाज़ तो हो ख़स्ता दीवारों से माथा नहीं फोड़ा करते Gulzar haath chhuten bhi to rishte nahin chhoda karte vaqt ki shakh se...

Gulzar | Nazm: Kitaben Jhankti hain

Image
کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے بڑی حسرت سے تکتی ہیں مہینوں اب ملاقاتیں نہیں ہوتیں جو شامیں ان کی صحبت میں کٹا کرتی تھیں' اب اکثر گزر جاتی ہیں کمپیوٹر کے پردوں پر بڑی بے چین رہتی ہیں کتابیں انہیں اب نیند میں چلنے کی عادت ہو گئی ہے بڑی حسرت سے تکتی ہیں جو قدریں وہ سناتی تھیں کہ جن کے سیل کبھی مرتے نہیں تھے وہ قدریں اب نظر آتی نہیں گھر میں جو رشتے وہ سناتی تھیں وہ سارے ادھڑے ادھڑے ہیں کوئی صفحہ پلٹتا ہوں تو اک سسکی نکلتی ہے کئی لفظوں کے معنی گر پڑے ہیں بنا پتوں کے سوکھے ٹنڈ لگتے ہیں وہ سب الفاظ جن پر اب کوئی معنی نہیں اگتے بہت سی اصطلاحیں ہیں جو مٹی کے سکوروں کی طرح بکھری پڑی ہیں گلاسوں نے انہیں متروک کر ڈالا زباں پر ذائقہ آتا تھا جو صفحے پلٹنے کا اب انگلی کلک کرنے سے بس اک جھپکی گزرتی ہے بہت کچھ تہہ بہ تہہ کھلتا چلا جاتا ہے پردے پر کتابوں سے جو ذاتی رابطہ تھا کٹ گیا ہے کبھی سینے پہ رکھ کے لیٹ جاتے تھے کبھی گودی میں لیتے تھے کبھی گھٹنوں کو اپنے رحل کی صورت بنا کر نیم سجدے میں پڑھا کرتے تھے چھوتے تھے جبیں سے وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے ...

Zehra Nigaah / Nalzm :- Suna hai Jungalon ka bhi koi dastoor hota hai

Image
سنا ہے سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں تو مینا اپنے بچے چھوڑ کر کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے سنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہے سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں بئے کے گھونسلے کا گندمی رنگ لرزتا ہے تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسن مان لیتی ہیں کبھی طوفان آ جائے، کوئی پل ٹوٹ جائے تو کسی لکڑی کے تختے پر گلہری، سانپ، بکری اور چیتا ساتھ ہوتے ہیں سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے خداوندا! جلیل و معتبر! دانا و بینا منصف و اکبر! مرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی کا کوئی قانون نافذ کر!   زہرہ نگاہ   सुना है सुना है जंगलों का भी कोई दस्तूर होता है सुना है शेर का जब पेट भर जाए तो वो हमला नहीं करता दरख़्तों की घनी छाँव में जा कर लेट जाता है हवा के तेज़ झोंके जब दरख़्तों को हिलाते हैं तो मैना अपने बच्चे छोड़ कर कव्वे के अंडों को परों से थाम लेती है सुना है घोंसले से कोई बच्चा गिर पड़े तो सारा जंगल जाग जाता है स...

Mohsin Naqvi/ Nazm:Thuk Jaogi (pagal ankhon wali ladki)

Image
image courtesy پاگل آنکھوں والی لڑکی اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤ گی کانچ سے نازک خواب تمہارے ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی سوچ کا سارا اجلا کندن ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم کھل جائے گا تم کیا جانو خواب سفر کی دھوپ کے تیشے خواب ادھوری رات کا دوزخ خواب خیالوں کا پچھتاوا خوابوں کی منزل رسوائی خوابوں کا حاصل تنہائی تم کیا جانو مہنگے خواب خریدنا ہوں تو آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں یا رشتے بھولنا پڑتے ہیں اندیشوں کی ریت نہ پھانکو پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤ گی   محسن نقوی पागल आँखों वाली लड़की इतने महँगे ख़्वाब न देखो थक जाओगी काँच से नाज़ुक ख़्वाब तुम्हारे टूट गए तो पछताओगी सोच का सारा उजला कुंदन ज़ब्त की राख में घुल जाएगा कच्चे-पक्के रिश्तों की ख़ुश्बू का रेशम खुल जाएगा तुम क्या जानो ख़्वाब सफ़र की धूप के तेशे ख़्वाब अधूरी रात का दोज़ख़ ख़्वाब ख़यालों का पछतावा ख़्वाबों की मंज़िल रुस्वाई ख़्वाबों का हासिल तन्हाई तुम क्या जानो महँगे ख़्वाब ख़रीदना हों तो आँखें बेचना पड़ती हैं या रिश्ते भूलना पड़ते हैं अंदेशों की रेत न फाँको ...

Mohsin Naqvi / Ghazal: Zikr-e- Shab-e-firaq se Vahshat use bhi thi

Image
ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کا رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی اس رات دیر تک وہ رہا محو گفتگو مصروف میں بھی کم تھا فراغت اسے بھی تھی مجھ سے بچھڑ کے شہر میں گھل مل گیا وہ شخص حالانکہ شہر بھر سے عداوت اسے بھی تھی وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا ورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی سنتا تھا وہ بھی سب سے پرانی کہانیاں شاید رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی تنہا ہوا سفر میں تو مجھ پہ کھلا یہ بھید سائے سے پیار دھوپ سے نفرت اسے بھی تھی محسنؔ میں اس سے کہہ نہ سکا یوں بھی حال دل درپیش ایک تازہ مصیبت اسے بھی تھی محسن نقوی ज़िक्र-ए-शब-ए-फ़िराक़ से वहशत उसे भी थी मेरी तरह किसी से मोहब्बत उसे भी थी मुझ को भी शौक़ था नए चेहरों की दीद का रस्ता बदल के चलने की आदत उसे भी थी उस रात देर तक वो रहा महव-ए-गुफ़्तुगू मसरूफ़ मैं भी कम था फ़राग़त उसे भी थी मुझ से बिछड़ के शहर में घुल-मिल गया वो शख़्स हालाँकि शहर-भर से अदावत उसे भी थी वो मुझ से बढ़ के ज़ब्त का आदी था जी गया वर्ना हर एक साँस क़यामत उसे भी थी सुनता था वो भी ...

Ahmad Faraz/Ghazal: Ab aur kya kisi se marasim badhaen ham

Image
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراق آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فرازؔ ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم احمد فراز अब और क्या किसी से मरासिम बढ़ाएँ हम ये भी बहुत है तुझ को अगर भूल जाएँ हम सहरा-ए-ज़िंदगी में कोई दूसरा न था सुनते रहे हैं आप ही अपनी सदाएँ हम इस ज़िंदगी में इतनी फ़राग़त किसे नसीब इतना न याद आ कि तुझे भूल जाएँ हम तू इतनी दिल-ज़दा तो न थी ऐ शब-ए-फ़िराक़ आ तेरे रास्ते में सितारे लुटाएँ हम वो लोग अब कहाँ हैं जो कहते थे कल 'फ़राज़' हे हे ख़ुदा-न-कर्दा तुझे भी रुलाएँ हम  , अहमद फ़राज़ ab aur kya kisi se marasim badhaen ham ye bhi bahut hai tujh ko agar bhul jaaen ham sahra-e-zindagi men koi dusra na tha  sunte rahe hain aap hi apnī sadaen ham is zindagi men itni farāġhat kise nasib  itna na yaad aa ki tuj...

Kafeel Aazar Amrohvi/ Ghazal: Jaate Jaate Ye Nishani Degaya

Image
Image courtesy - Antti Karppinen on Pinterest  جاتے جاتے یہ نشانی دے گیا وہ مری آنکھوں میں پانی دے گیا جاگتے لمحوں کی چادر اوڑھ کر کوئی خوابوں کو جوانی دے گیا میرے ہاتھوں سے کھلونے چھین کر مجھ کو زخموں کی کہانی دے گیا حل نہ تھا مشکل کا کوئی اس کے پاس صرف وعدے آسمانی دے گیا خود سے شرمندہ مجھے ہونا پڑا آئنہ جب میرا ثانی دے گیا مجھ کو آذرؔ اک فریب آرزو خوبصورت زندگانی دے گیا  کفیل آزر امروہی जाते जाते ये निशानी दे गया वो मिरी आँखों में पानी दे गया जागते लम्हों की चादर ओढ़ कर कोई ख़्वाबों को जवानी दे गया मेरे हाथों से खिलौने छीन कर मुझ को ज़ख़्मों की कहानी दे गया हल न था मुश्किल का कोई उस के पास सिर्फ़ वा'दे आसमानी दे गया ख़ुद से शर्मिंदा मुझे होना पड़ा आइना जब मेरा सानी दे गया मुझ को 'आज़र' इक फ़रेब-ए-आरज़ू ख़ूबसूरत ज़िंदगानी दे गया कफ़ील‌ आज़र‌ अमरोही jaate jaate ye nishānī de gayā vo mirī āñkhoñ meñ paanī de gayā jāgte lamhoñ kī chādar oḌh kar koī ḳhvāboñ ko javānī de gayā mere hāthoñ se khilaune chhīn kar mujh ko zaḳhmoñ kī kahānī de gayā hal na thā mushkil kā ...

Allama Iqbal :Dil Soz se khali hai nigah Paak nahi hai

Image
  Allama Iqbal's Poetry Allama Iqbal's Poetry ( بال جبریل سے ماخوذ ) دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہے پھر اس میں عجب کیا کہ تو بے باک نہیں ہے ہے ذوق تجلی بھی اسی خاک میں پنہاں غافل تو نرا صاحب ادراک نہیں ہے وہ آنکھ کہ ہے سرمۂ افرنگ سے روشن پرکار و سخن ساز ہے نمناک نہیں ہے کیا صوفی و ملا کو خبر میرے جنوں کی ان کا سر دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے کب تک رہے محکومئ انجم میں مری خاک یا میں نہیں یا گردش افلاک نہیں ہے بجلی ہوں نظر کوہ و بیاباں پہ ہے میری میرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ہے عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراث مومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے   علامہ اقبال दिल सोज़ से ख़ाली है निगह पाक नहीं है फिर इस में अजब क्या कि तू बेबाक नहीं है है ज़ौक़-ए-तजल्ली भी इसी ख़ाक में पिन्हाँ ग़ाफ़िल तू निरा साहिब-ए-इदराक नहीं है वो आँख कि है सुर्मा-ए-अफ़रंग से रौशन पुरकार ओ सुख़न-साज़ है नमनाक नहीं है क्या सूफ़ी ओ मुल्ला को ख़बर मेरे जुनूँ की उन का सर-ए-दामन भी अभी चाक नहीं है कब तक रहे महकूमी-ए-अंजुम में मिरी ख़ाक या मैं नहीं या गर्दिश-ए-अफ़्लाक नहीं है बिजली हूँ नज़र कोह ओ बयाबाँ पे है मेरी मे...

Jaun Elia / Nazm. : Ramz ( Tum jab aaogi to khoya hua paogi mujhe)

Image
تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا   جون ایلیا  तुम जब आओगी तो खोया हुआ पाओगी मुझे मेरी तन्हाई में ख़्वाबों के सिवा कुछ भी नहीं मेरे कमरे को सजाने की तमन्ना है तुम्हें मेरे कमरे में किताबों के सिवा कुछ भी नहीं इन किताबों ने बड़ा ज़ुल्म किया है मुझ पर इन में इक रम्ज़ है जिस रम्ज़ का मारा हुआ ज़ेहन मुज़्दा-ए-इशरत-ए-अंजाम नहीं पा सकता ज़िंदगी में कभी आराम नहीं पा सकता Jaun Elia tum jab aaogī to khoyā huā pāogī mujhe merī tanhā.ī meñ ḳhvāboñ ke sivā kuchh bhī nahīñ mere kamre ko sajāne kī tamannā hai tumheñ mere kamre meñ kitāboñ ke sivā kuchh bhī nahīñ in kitāboñ ne baḌā zulm kiyā hai mujh par in meñ ik ramz hai jis ramz kā maarā huā zehn muzhda-e-ishrat-e-anjām nahīñ pā saktā zindagī meñ kabhī ārām nahī...

Daniyal Tareer /Ghazal: -khwab ka kya hai..

Image
ایک بجھاؤ ایک جلاؤ خواب کا کیا ہے آنکھوں میں رکھ کر سو جاؤ خواب کا کیا ہے پاؤں تلے ہے روند کے گزرو کچل کے دیکھو پیچھے جاؤ آگے آؤ خواب کا کیا ہے شیلف پہ الٹا کر کے رکھ دو اور بسرا دو گل دانوں میں پھول سجاؤ خواب کا کیا ہے خواب کا کیا ہے رات کے نقش و نگار بناؤ رات کے نقش و نگار بناؤ خواب کا کیا ہے نیند ملی ہے گڑ سے میٹھی شہد سے شیریں گاؤ ناچو ناچو گاؤ خواب کا کیا ہے لا یعنی ہے سب لا یعنی یعنی یعنی اور کہانی لکھ کر لاؤ خواب کا کیا ہے ایک کباڑی گلیوں گلیوں واج لگائے راکھ خریدو آگ کے بھاؤ خواب کا کیا ہے   دانیال طریر एक बुझाओ एक जलाओ ख़्वाब का क्या है आँखों में रख कर सो जाओ ख़्वाब का क्या है पाँव-तले है रौंद के गुज़रो कुचल के देखो पीछे जाओ आगे आओ ख़्वाब का क्या है शेल्फ़ पे उल्टा कर के रख दो और बिसरा दो गुल-दानों में फूल सजाओ ख़्वाब का क्या है ख़्वाब का क्या है रात के नक़्श-ओ-निगार बनाओ रात के नक़्श-ओ-निगार बनाओ ख़्वाब का क्या है नींद मिली है गुड़ से मीठी शहद से शीरीं गाओ नाचो नाचो गाओ ख़्वाब का क्या है ला-यानी है सब ला-यानी या'नी या'नी और कहानी लिख कर लाओ ख़्वाब का क्या है एक कबाड़ी...

Perveen Shakir/Ghazal: Kuchh to Hawa bhi Sard thi

Image
  Kuchh to hawa bhi sard thi کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا ایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لیں شیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی گاہ قریب شاہ رگ گاہ بعید وہم و خواب اس کی رفاقتوں میں رات ہجر بھی تھا وصال بھی اس کے ہی بازوؤں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتا موج ہوائے کوئے یار کچھ تو مرا خیال بھی پروین شاکر कुछ तो हवा भी सर्द थी कुछ था तिरा ख़याल भी दिल को ख़ुशी के साथ साथ होता रहा मलाल भी बात वो आधी रात की रात वो पूरे चा...

Adeem Hashmi/Ghazal Fasle aese bhi honge ye kabhi socha na tha

Image
#khushbu #خوشبو  فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا رات بھر پچھلی سی آہٹ کان میں آتی رہی جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا میں تری صورت لیے سارے زمانے میں پھرا ساری دنیا میں مگر کوئی ترے جیسا نہ تھا آج ملنے کی خوشی میں صرف میں جاگا نہیں تیری آنکھوں سے بھی لگتا ہے کہ تو سویا نہ تھا یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں آنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لب ایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔ بھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا مصلحت نے اجنبی ہم کو بنایا تھا عدیمؔ ورنہ کب اک دوسرے کو ہم نے پہچانا نہ تھا عدیم ہاشمی  फ़ासले ऐसे भी होंगे ये कभी सोचा न था सामने बैठा था मेरे और वो मेरा न था वो कि ख़ुशबू की तरह फैला था मेरे चार-सू मैं उसे महसूस कर सकता था छू सकता न था रात भर पिछली सी आहट कान में आती रही झाँक कर देखा गली में कोई भी आया न था मैं तिरी सूरत लि...

Meer Taqi Meer/Ghazal : Ulti hogain sab tadbiren kuchh na dawa ne kaam kiya

Image
#pain #dard الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا حرف نہیں جاں بخشی میں اس کی خوبی اپنی قسمت کی ہم سے جو پہلے کہہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا سارے رند اوباش جہاں کے تجھ سے سجود میں رہتے ہیں بانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا سرزد ہم سے بے ادبی تو وحشت میں بھی کم ہی ہوئی کوسوں اس کی اور گئے پر سجدہ ہر ہر گام کیا کس کا کعبہ کیسا قبلہ کون حرم ہے کیا احرام کوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا مے خانے میں جبہ خرقہ کرتا ٹوپی مستی میں انعام کیا کاش اب برقعہ منہ سے اٹھا دے ورنہ پھر کیا حاصل ہے آنکھ مندے پر ان نے گو دیدار کو اپنے عام کیا یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے رات کو رو رو صبح کیا یا دن کو جوں توں شام کیا صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھی رخ سے گل کو مول لیا قامت سے ...

Ahmad Faraz/ Ghazal / Ab ke bichhde tohum shayad kabhi khabon me milen

Image
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔ جیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں    احمد فراز अब के हम बिछड़े तो शायद कभी ख़्वाबों में मिलें जिस तरह सूखे हुए फूल किताबों में मिलें ढूँढ उजड़े हुए लोगों में वफ़ा के मोती ये ख़ज़ाने तुझे मुमकिन है ख़राबों में मिलें ग़म-ए-दुनिया भी ग़म-ए-यार में शामिल कर लो नश्शा बढ़ता है शराबें जो शराबों में मिलें तू ख़ुदा है न मिरा इश्क़ फ़रिश्तों जैसा दोनों इंसाँ हैं तो क्यूँ इतने हिजाबों में मिलें आज हम दार पे खींचे गए जिन बातों पर क्या अजब कल वो ज़माने को निसाबों में मिलें अब न वो मैं न वो तू है न वो माज़ी है 'फ़राज़' जैसे दो शख़्स तमन्ना के ...

Zeb Ghauri / Ghazal / Gahri Raat Hai Aur Tufan ka Shor Bahut

Image
  گہری رات ہے اور طوفان کا شور بہت گھر کے در و دیوار بھی ہیں کمزور بہت تیرے سامنے آتے ہوئے گھبراتا ہوں لب پہ ترا اقرار ہے دل میں چور بہت نقش کوئی باقی رہ جائے مشکل ہے آج لہو کی روانی میں ہے زور بہت دل کے کسی کونے میں پڑے ہوں گے اب بھی ایک کھلا آکاش پتنگیں ڈور بہت مجھ سے بچھڑ کر ہوگا سمندر بھی بے چین رات ڈھلے تو کرتا ہوگا شور بہت آ کے کبھی ویرانئ دل کا تماشا کر اس جنگل میں ناچ رہے ہیں مور بہت اپنے بسیرے پنچھی لوٹ نہ پایا زیبؔ شام گھٹا بھی اٹھی تھی گھنگھور بہت    زیب غوری गहरी रात है और तूफ़ान का शोर बहुत घर के दर-ओ-दीवार भी हैं कमज़ोर बहुत तेरे सामने आते हुए घबराता हूँ लब पे तिरा इक़रार है दिल में चोर बहुत नक़्श कोई बाक़ी रह जाए मुश्किल है आज लहू की रवानी में है ज़ोर बहुत दिल के किसी कोने में पड़े होंगे अब भी एक खुला आकाश पतंगें डोर बहुत मुझ से बिछड़ कर होगा समुंदर भी बेचैन रात ढले तो करता होगा शोर बहुत आ के कभी वीरानी-ए-दिल का तमाशा कर इस जंगल में नाच रहे हैं मोर बहुत अपने बसेरे पंछी लौट न पाया 'ज़ेब' शाम घटा भी उट्ठी थी घनघोर बहुत ज़ेब गौ़री gahrī raat hai aur tūfān kā s...